غیر معیاری ادویات: 12سے زائد میڈیکل سٹور مالکوں کے چالان ڈرگ کورٹ پیش

غیر معیاری ادویات: 12سے زائد میڈیکل سٹور مالکوں کے چالان ڈرگ کورٹ پیش

  

لاہور(نامہ نگار )لاہور میں غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے پر ڈرگ انسپکٹروں نے 12سے زائدمیڈیکل سٹورز کے مالکان کے چالان ڈرگ کورٹ میں پیش کردیئے گئے ہیں جس پر عدالت نے مالکان کو طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ڈرگ کورٹ کے روبرو محکمہ صحت کے ڈرگ انسپکٹرز نے لاہور کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ایک درجن میڈیکل سٹورز اور کلینکس کے مالکان کے خلاف چالان پیش کردیئے ہیں۔ عدالت نے چالان آنے پر سٹورز اور کلینکس کے مالکان کو مختلف تاریخوں میں طلبی کے باقاعدہ نوٹس جاری کردیئے ہیں جن میڈیکل سٹورز کے چالان پیش کئے گئے ہیں ان میں حیات فارمیسی (ٹاؤن شپ) ، کوثر کلینک (ٹھوکرنیاز بیگ)، میڈی لنک فارمیسی (جوہرٹاؤن)،ایورگرین فارمیسی (گلبرگ)،ملک ڈینٹل کلینک (کوٹ لکھپت)اوربرادرفارمیسی (گلشن راوی )سمیت 12میڈیکل سٹور شامل ہیں،واضح رہے کہ ڈرگ انسپکٹرز نے چالان کے ساتھ دکانوں سے غیرمعیاری ادویات بھی اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔

مزید :

علاقائی -