یونان سے ڈیپورٹ 17ملزم سپیشل جج سنٹرل لاہور کی عدالت میں پیش

یونان سے ڈیپورٹ 17ملزم سپیشل جج سنٹرل لاہور کی عدالت میں پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار )ایف آئی اے نے یونان سے ڈی پورٹ ہونے والے 17ملزموں کو سپیشل جج سنٹرل لاہور کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے مذکورہ ملزموں کو تابرخاست عدالت قید اور 20،20ہزارروپے جرمانے کی سزا کا حکم سناتے ہوئے بری کردیا۔یونان سیڈی پورٹ ہوکرآنے والے فیصل الیاس، مراتب علی اورمنظرعباس سمیت 17ملزمان نے عدالت کو بتایا کہ نوکری کا جھانسہ دے کر ا ن کا سب کچھ لوٹ لیا گیا ۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ جب وہ یونان پہنچے تو انسانی سمگلروں نے انہیں بے یارومدد گار چھوڑ دیا ، آخرکار وہاں کی گورنمنٹ نے ان کو گرفتار کرکے پاکستان بھجوایادیا۔ ملزمان نے استدعا کی مکروہ دھندہ کرنے والے ان درندوں کی گرفتاری کا حکم دیا جائے جس پرعدالت نے ایف آئی اے کو ملزمان کو فوری پکڑ کر چالان پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -