گنگا رام ہسپتال کے سابق میڈیکل افسر بداخلاقی کیس میں شہادت قلمبند کرانے عدالت پہنچ گئے

گنگا رام ہسپتال کے سابق میڈیکل افسر بداخلاقی کیس میں شہادت قلمبند کرانے ...

  

لاہور(نامہ نگار )گنگا رام ہسپتال کے سابق میڈیکل افسر وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر بداخلاقی کیس میں شہادت قلمبند کرانے کے لئے عدالت میں پیش ہو گئے، غیرمعمولی تاخیر پر عدالت نے سابق ڈاکٹر کی سرزنش کی،خصوصی عدالت برائے صنفی تشدد میں ملزم آصف مسیح کے خلاف زیادتی کا کیس زیر سماعت ہے،بداخلاقی کیس میں میڈیکل کرنے والے ڈاکٹر جاوید اقبال اور مزنگ تھانہ کے سابق سب انسپکٹر محمد تاج کو بطور گواہ طلب کیا گیاتھا، بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے جس کے بعد وہ گزشتہ روزعدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے سابق میڈیکل افسر کو بداخلاقی کیس میں شہادت قلمبند کرانے کے لئے 9مئی کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -