خاتون اندراج مقدمہ کی درخواست لیکر سیشن عدالت پہنچ گئی

خاتون اندراج مقدمہ کی درخواست لیکر سیشن عدالت پہنچ گئی

  

لاہور(نامہ نگار )بیوٹی پارلر پر حملہ کرنے اور دھمکیاں دینے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہونے پر متاثرہ خاتون نصرت وقاص خاوند کے ہمراہ انصاف کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئی،ایڈیشنل سیشن جج افتخار احمد نے ایس ایچ تھانہ اقبال ٹاؤن سے 10مئی کو جواب طلب کرلیا ہے ۔اقبال ٹاؤن کی رہائشی نصرت اور اس کے خاوند وقاص جاوید نے اپنے وکیل کی وساطت سے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ہما بلاک اقبال ٹاؤن میں اس کے بیوٹی پارلر پر مبشر نامی شخص نے ساتھیوں کے ہمراہ اس کے پارلر پر حملہ کرکے دروازے اور کھڑکیاں توڑ دیا،اب ملزم قتل کی دھکمیاں بھی دے رہا ہے ،پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ اندارج مقدمہ کا حکم دیا جائے۔فاضل جج نے آئندہ سماعت پر متعلقہ ایس ایچ او سے جواب طلب کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -