بیوی کی قابل اعتراض تصاویر فیس بک پر اپ لوڈکرنے کے کیس کی سماعت آج تک ملتوی

بیوی کی قابل اعتراض تصاویر فیس بک پر اپ لوڈکرنے کے کیس کی سماعت آج تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار )بیوی کی قابل اعتراض تصاویر فیس بک پر اپ لوڈکرنے والے کے کیس کی سماعت آج 8مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ملزم کے وکیل کو بحث کے لئے طلب کرلیا ہے ،ملزم راجہ عبید الرحمن کے خلاف اس کی بیوی عارفہ ناز کی درخواست پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے مقدمہ درج کرورکھا ہے جس کے مطابق ملزم نے ملازمت کا جھانسہ دے کر عارفہ ناز سے تعلقات قائم کئے، اس سے شادی کر کے مبینہ طور پرقابل اعتراض تصاویر بنائیں،تعلقات خراب ہو نے کے بعد ملزم سعودی عرب چلا گیا اور تمام تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کر دیں،خاتون کی درخواست پر ایف آئی اے حکام ملزم کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرکے واپس لائے،ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے ملزم کے وکیل کو آج بحث کے لئے طلب کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -