وکلاء کے لائسنس معطل کئے جانے پرپنجاب بار کونسل کی کال پر لاہوربارکے وکلاء کی ہڑتال

وکلاء کے لائسنس معطل کئے جانے پرپنجاب بار کونسل کی کال پر لاہوربارکے وکلاء ...

  

لاہور(نامہ نگار)وکلاء کے لائسنس معطل کئے جانے پرپنجاب بار کونسل کی کال پر لاہوربار ایسوسی ایشن کے وکلاء نے ہڑتال کی ،لاہور میں ہڑتال کے کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں وکلاء پیش نہیں ہوئے جس کے باعث ہزاروں مقدمات التواء کا شکار ہوئے اور ان میں اگلی تایخیں دے دی گئیں جبکہ لاہور کے علاوہ بھی پنجاب کے دیگر اضلاع میں ماتحت عدالتوں کے وکلاء نے جزوی ہڑتال کی اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ، لاہورمیں وکلاء کی ہڑتال کے باعث عدالتوں میں آنے والے سائلین کوبھی شدید مشکلات کاسامنا رہا۔وکلاء نے گزشتہ روزہڑتال گلگت بلتستان کے وکلاء کے لائسنس معطل کئے جانے پر پنجاب بار کونسل کی کال پر کی ،اس حوالے لاہور بار کے وکلاء مدثر چودھری، مرزا حسیب اسامہ اورمجتبیٰ چودھری کا کہنا ہے کہ وہ اس اقدام کی پرزور مذمت کرتے ہیں اوروہ فوری طور پر مذکورہ وکلاء کے لائسنس بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -