بچے حوالگی کیس کی سماعت آج تک ملتوی‘ میاں بیوی کو مصالحت کا موقع

بچے حوالگی کیس کی سماعت آج تک ملتوی‘ میاں بیوی کو مصالحت کا موقع

  

لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج حفیظ الرحمن خان نے میاں بیوی کو مصالحت کا موقع دیتے ہوئے بچوں کی حوالگی کیس کی سماعت آج 8مئی تک ملتوی کر دی۔گلناز بی بی نے سیشن عدالت میں اپنی 8سالہ بیٹی عائشہ اور پانچ سالہ بیٹے حسن کی حوالگی کے لئے درخواست دائر کررکھی ہے، خاتون کے وکیل نے موقف اختیار کیا اس کے خاوند حیدر علی نے مار پیٹ کر کے گھر سے نکال دیا اور بچے چھین لئے ہیں۔بچوں کا کہنا تھا کہ وہ دونوں کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں جس پر عدالت نے میاں بیوی کو صلح کا مشورہ دیتے ہوئے بچوں کی حوالگی کا فیصلہ موخر کر دیا، عدالت نے عارضی طور پر بچے خاتون کے حوالے کرتے ہوئے میاں بیوی کو آج دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کاحکم دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -