قصور میں عدلیہ مخالف نعرے لگانے کے ملزموں کی ضمانت درخواستوں پر مزید سماعت ملتوی

قصور میں عدلیہ مخالف نعرے لگانے کے ملزموں کی ضمانت درخواستوں پر مزید سماعت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قصور میں عدلیہ مخالف نعرے لگانے کے الزام میں ملوث 34 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پرمزیدسماعت 12مئی تک ملتوی کردی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں قصور میں عدلیہ مخالف نعرے لگانے اور ریلی نکالنے کے کیس میں گرفتار 32 ملزمان نے بعدازگرفتاری اور دو ملزمان نے قبل از گرفتاری درخواست ضمانتیں دائر کررکھی ہیں ،عدالت نے قصور پولیس سے مقدمہ کاکا ریکارڈ طلب کررکھا تھا لیکن عدالت کو دوران سماعت بتایا کہ قصور پولیس نے ریکارد لاہور ہائی کورٹ پیش کررکھا ہے جس کی وجہ سے ریکارڈ پیش کرنا مشکل ہے جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 12مئی تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -