آصف ہاشمی کی ضمانت درخواستوں پر سماعت 15مئی تک ملتوی

آصف ہاشمی کی ضمانت درخواستوں پر سماعت 15مئی تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار )سپیشل جج سنٹرل لاہور محمد رفیق نے 6مختلف مقدمات میں ملوث متروکہ وقف املاک کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 15مئی تک ملتوی کردی۔سپیشل جج سنٹرل لاہور محمد رفیق کی عدالت میں پولیس نے ایف آئی اے کی طرف سے متروکہ وقف املاک کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کو 6 مختلف مقدمات میں لا کر پیش کیا ،تین چالانوں میں آصف ہاشمی کی درخواست ضمانتیں زیر سماعت جبکہ تین کیسوں کے چالان ایف آئی اے نے پیش کرنے ہیں۔ عدالت میں آصف ہاشمی کی پیشی کے دوران ایف آئی اے نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کردیا۔

،اس موقع پر وکلاء کی جزوی بحث ہوئی جس پر عدالت نے ایف آئی اے کو آئندہ تاریخ پر مکمل چالان پیش کرنے اور وکلا ء کی اپنے دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ دوران سماعت آصف ہاشمی نے بخشی خانے کے اہلکاروں کی رشوت مانگنے کی شکایت کی۔ جس پر عدالت نے کہا کہ آپ عملے کے خلاف درخواست دیں۔

مزید :

علاقائی -