کوٹ لکھپت:بجلی کے ننگے تاروں سے چُھوکر28سالہ نوجوا ن ہلاک

کوٹ لکھپت:بجلی کے ننگے تاروں سے چُھوکر28سالہ نوجوا ن ہلاک

  

لاہور (کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت کے علاقہ میں بجلی کے ننگی تاروں کو چھو لینے کی وجہ سے 28سالہ نوجوان ہلاک ،پولیس نے لاش ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی۔تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کچا جیل روڈ کا رہائشی 28سالہ نوید جو کہ گھر کے پاس ہی الیکٹریشن کا کام کرتا تھا اے سی ٹھیک کرنے کے دوران قریب ہی بجلی کی ننگی تاروں کو ہاتھ چھو جانے کی وجہ سے بے ہوش ہوکر گر گیاجسے فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں وہ جانبر نہ ہوسکااطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے سپرد کردی۔

مزید :

علاقائی -