4ماہ میں 17کروڑ 63لاکھ مالیت کا مسروقہ سامان بر آمد

4ماہ میں 17کروڑ 63لاکھ مالیت کا مسروقہ سامان بر آمد

  

لاہور (کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن ونگ کی گزشتہ 4ماہ کی دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف بہترین کامیابیاں ملزمان کے قبضہ سے تقریبا17 کروڑ 63لاکھ روپے مالیت برآمدگی ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے کہا کہ شہر میں ہونے والی ڈکیتی ،نقب زنی،چوری ،قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث 249گینگز کے623خطرناک ممبران کو گرفتار کیااور2093مقدمات ٹریس کیے جبکہ ملزمان سے17کروڑ63لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد۔اس کے علاوہ100مقدمات قتل خطرناک ملزمان کو چالان کئے گئے،2مقدمات ڈکیتی رابری معہ قتل، 4 مقدمات ڈکیتی ،235مقدمات سرقہ بالجبر،49مقدمات وہیکل چھیننا، 464مقدمات وہیکلز چوری،291مقدمات نقب زنی، 2249خطرناک مجرمان اشتہاری گرفتار۔ جن میں سے571 سنگین مقدمات کے خطرناک مجرمان اشتہاری تھے اور 958 عدالتی مفرورگرفتار کل مقدمات 13149چالان کئے گئے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے مزید کہا کہ انویسٹی گیشن آف ونگ کی تمام ٹیمیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف شہر بھر میں دن رات سرگرم عمل ہے اور شہریوں کے ساتھ ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کی نہ صرف روک تھام بلکہ شہریوں سے لوٹے ہوئے مال کی برآمدگی پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔ انویسٹی گیشن انچارجز کو شہر میں سرگرم ڈکیت اور چور گروہوں خاص کر کار اور موٹرسائیکل چوروں کے نیٹ ورک کو توڑنے کیلئے سپیشل ڈائریکشنز دی گئیں ہیں۔جبکہ اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف کو شہرسے چوری ہونے والی گاڑیوں کی بازیابی کیلئے سخت ہدایات جاری کی جا چکی ہے۔ جس کے بعد اینٹی کار لفٹنگ سٹاف کی سپیشل ٹیمیں شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر شب وروز مصروف عمل ہیں۔

مزید :

علاقائی -