گجرا ت،ٹینکر حادثہ کی صورت میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے مشقیں

گجرا ت،ٹینکر حادثہ کی صورت میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے مشقیں

  

گجرا ت (بیورورپورٹ) ریسکیو 1122کے زیر اہتمام ٹینکر حادثہ کی صورت میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے مشقوں کا انعقاد کیا گیا جس میں موٹروے پولیس کے افسران و جوانوں نے بھی حصہ لیا ریسکیو1122کے ترجمان نے بتایا کہ جی ٹی روڈ پر جلیانی کے قریب ہونیوالی مشقوں میں فائر فائٹرز اور ریسکیورز صرف 6منٹ میں موقع پر پہنچ گئے اور آگ کو بجھا دیا جبکہ حادثہ کے باوجود موٹروے پولیس نے جی ٹی روڈ کے متاثرہ علاقوں سے ٹریفک کو دور رکھنے کے ساتھ ٹریفک کی روانی بھی متاثر نہیں ہونے دی ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے مشقوں کے انعقاد پر ریسکیو1122اور موٹروے پولیس کے افسران و جوانوں کو سراہا ہے اور ہدایت کی کہ خود کو ہر طرح کی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار رکھا جائے۔

ہنگامی حالات

مزید :

علاقائی -