کھڈیاں: بینظیرانکم سپورٹ پروگرام،لوگوں کولوٹنے والا گروہ پکڑاگیا

کھڈیاں: بینظیرانکم سپورٹ پروگرام،لوگوں کولوٹنے والا گروہ پکڑاگیا

  

کھڈیاں خاص(نمائندہ خصوصی)بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے بنانے کاجانسہ دیکر لوٹنے والی خواتین کاگروہ اہل دیہہ نے رنگے پولیس کوگرفتارکروادیا۔مقدمہ درج۔کھڈیاں خاص کے نواحی گاؤں ساندہ کے محمدسفیان مہرایڈووکیٹ کے مطابق ملزمان محمدافضل،تیمور،رمضانہ بی بی،اقصیٰ بی بی،شاہدہ وغیرہ گاڑی نمبری ایل زیڈ8395پرساندہ کلاں آئے اوراعلان کروایاکہ ہم بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے کارڈبنانے آئے ہیں ۔فارم پرکئے جاءئیں گے۔اوربھولی بھالی خواتین سے فی کس 200روپے بٹھورنے لگے ۔ایڈووکیٹ محمدسفیان نے جب انسے محکمہ کاریکارڈیااتھارٹی لیٹرمانگاتوانکاری ہوگئے۔جس پرانہوں امرجنسی 15پرکال کرمقامی پولیس کے قاسم خاں اے ایس آئی نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے خواتین سمیت گاڑی اورڈرائیوروغیرہ کوحراست میں لیکرتھانہ کھڈیاں لے آئے۔پولیس نے جعلی فارم اورخواتین سے بٹھوری ہوئی رقم مبلغ 10840/روپے بھی برآمدکرلئے ۔محمدسفیان ایڈووکیٹ کی رپورٹ پرمقدمہ درج کرکے تحقیقات شرو ع کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -