پتوکی:ملزمان کی لڑکی سے پانچ ماہ تک بداخلاقی، مقدمہ درج

پتوکی:ملزمان کی لڑکی سے پانچ ماہ تک بداخلاقی، مقدمہ درج

  

پتوکی (نامہ نگار)پتوکی تھانہ صدر کے علاقے حبیب آباد میں صالح محمد کی ہمشیرہ سے گن پوائنٹ پر دو ماہ تک بداخلاقی۔انکار پر تشدد ملزمان نے بداخلاقی کے بعد دو تولے سونے کے زیورات بھی چھین لئے بداخلاقی کا نشانہ بننے والی خاتون کے بھائی کی درخواست پر پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق اکرم مل حبیب آباد کے قریب رہائش پذیر صالح محمد کی ہمشیرہ پٹھانی بی بی شام چھ بجے اپنے گھر جارہی تھی کہ عمر آباد جنازگاہ کے قریب کار سوار سلیم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر پٹھانی بی بی کو اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے ملزم سلیم اسلحہ کے زور پر بداخلاقی کرتارہا ہے۔

صدر پولیس پتوکی نے صالح محمد کی تحریری درخواست پر ملزم سلیم ، طاہر سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔تاہم ابھی تک پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی۔

مزید :

علاقائی -