ایکسیئن اری گیشن سمیت 9ملزم فرد جرم عائدکرنے کیلئے عدالت طلب

ایکسیئن اری گیشن سمیت 9ملزم فرد جرم عائدکرنے کیلئے عدالت طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار )سپیشل جج اینٹی کرپشن محمد قاسم کی عدالت میں رشوت اور جعل سازی کے تین مختلف چالانوں کی سماعت کی ،عدالت نے محکمہ اری گیشن کے ایکسیئن سمیت 9ملزموں کو فرد جرم عائدکرنے کے لئے 16مئی کو طلب کرلیا ہے۔سپیشل جج اینٹی کرپشن محمد قاسم کی عدالت میں اری گیشن مغل پورہ ورکشاپ کے ایکسیئن حسن عابد زیدی اور سپرنٹنڈنٹ لطافت قسیم سمیت 9 ملزمان کے کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے ملزمان کی حاضری مکمل کرنے کے بعدانہیں فرد جرم کے لئے 16مئی کو طلب کرلیاہے۔علاوہ ازیں ایک دوسرے کیس میں ملوث پٹواری ڈولوخورد کینٹ عمر فاروق اور محبوب عالم پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے، عدالت نے اینٹی کرپشن کے پراسیکیوٹر کو 7جون کو کیس کے گواہ پیش کرنے کی ہدایت کی جبکہ تیسرے کیس میں عدالت نے 5ہزار رشوت لینے کے کیس میں ملوث سیکرٹری یونین کونسل 43 خالد روف کو مدعی سے صلح ہونے پر بری کردیاہے۔

Back to C

مزید :

علاقائی -