یوحنا آباد ، دو افراد کو زندہ جلا نے کے کیس کی سماعت 10مئی تک ملتوی

یوحنا آباد ، دو افراد کو زندہ جلا نے کے کیس کی سماعت 10مئی تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے یوحنا آباد میں دو افراد نعیم اور بابر کو زندہ جلا کر ہلاک کرنے کے کیس کی سماعت 10مئی تک ملتوی کردی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نشترکالونی پولیس نے 42ملزمان کے خلاف دو افراد نعیم اور بابر کو زندہ جلا کر ہلاک کرنے کے الزام میں چالان پیش کررکھا ہے جس میں عدالت نے چشم دید گواہوں کو طلب کررکھا ہے۔اس چالان میں 42ملزمان میں سے دو ملزم جیل میں فوت ہو چکے ہیں جبکہ دیگر ملزمان کو پولیس عدالت میں پیش کررہی ہے۔ عدالت میں اس کیس کے تمام گواہ مکمل ہو چکے ہیں اب صرف جشم دید گواہوں کو طلب کیا جا رہا ہے ،عدالت نے دوران سماعت پراسکیوٹر کو گواہ آئندہ تاریخ پر پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

مزید :

علاقائی -