حافظ آباد : خاوند نے بیوی کے آشنا کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

حافظ آباد : خاوند نے بیوی کے آشنا کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

  

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) حافظ آباد کے محلہ رشید پورہ میں اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا گیا۔جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم فیصل عرف فیصلی کی بیوی نعیم بی بی اسے چھوڑ کر چلی گئی تھی اور بعدازاں اس نے خرچہ کا دعوی بھی دائر کردیاتھا۔ ملزم فیصل عرف فیصلی کو شک تھا کہ اسکی بیوی کا ملک مظہر حسین اعوان ولد ملک فیروز اعوان کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں ۔جس پر فیصل عرف فیصلی نے سرفراز عرف فوجااور دیگر دو نامعلوم ملزمان کے ساتھ مل کر ملک مظہر حسین اعوان پر اس وقت اندھا دھند فائرنگ کردی جب وہ گلی سے گزررہا تھا ۔ مظہر حسین اعوان شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس تھانہ سٹی نے چار ملزمان فیصل عرف فیصلی ، سرفراز فوجا وغیرہ کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

آشنا قتل

مزید :

علاقائی -