ڈکیتی ، چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال و زرسے محروم

ڈکیتی ، چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال و زرسے محروم

  

سادھوکے،پاہڑیانوالی،سمبڑیال،حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ پاکستان،ڈسٹرکٹ رپورٹر)دونامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے دوکاندار کو لاکھوں روپے نقدی سے محروم کر دیا، کولو تارڑ کے قریب دو مسلح ڈاکوایک شخص سے موٹر سائیکل اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔چور ولی سرجیکل کلینک مین بازاراڈا پاہڑیانوالی کے سامنے کھڑا موٹرسائیکل چراکر لے گئے بتایا گیا ہے کہ تھانہ ایمن آباد کا علاقہ موڑ ایمن آباد میں حاجی اصغر علی مغل سعد سٹیل ورکس کا بھتیجے نے موڑایمن آباد میں سعد سٹیل ورکس کی دوکان بنا رکھی ہے کہ گذشتہ روز اپنی دوکان پر موجودتھا کہ دومومٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں دوکان کے اندر گھس آئے اور گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ایک لاکھ اڑتھالیس ہزار روپے نقدی چھن کر فرار ہوگئے۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔ سوہاؤہ وڑائچاں کے رہائشی (ر) ماسٹرغلام رسول اپنے پوتے سہدرسول کے ہمراہ اڈا پاہڑیانوالی ولی سرجیکل کلینک پر دوائی لینے آئے اپنی موٹر سائیکل نمبری GTM7672 ہنڈا سی ڈی 70ؒ ٰ مالیتی 70ہزار روپے کلینک کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور چرا کرلے گئے ۔تھانہ پاہڑیانوالی پولیس نے مقدمہ درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔نجی ہسپتال میں اہلیہ کو چیک اپ کروانے کے لیے آنے والے شہری کا نامعلوم چورموٹر سائیکل لے کر رفوچکر ۔سمبڑیال کے محلہ نور پورہ میں واقع نجی ہسپتال جس میں دھانانوالی کا رہائشی محمد یاسر ریاض اپنی اہلیہ کو چیک اپ کروانے کے لیے اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے اور موٹر سائیکل ہسپتال کے باہر کھڑی کر کے اند ر گئے واپسی پر نامعلوم چور موٹر سائیکل لے کر رفوچکر ہوگئے ۔

وارداتیں

مزید :

علاقائی -