انتخابات 2018ء کیلئے 131ڈی آر اوز ، سمیت آر اوز اور اے آر اوز کی تعیناتی کا اعلان

انتخابات 2018ء کیلئے 131ڈی آر اوز ، سمیت آر اوز اور اے آر اوز کی تعیناتی کا اعلان

  

آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں آئندہ عام انتخابات 2018ء کے انعقاد کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ا ن ، ریٹرننگ افسران اور اسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کا اعلان کر دیا۔ پیر کو الیکشن کمیشن سے جاری بیان کے مطابق پورے ملک میں ڈ سٹرکٹ ریٹرننگ افسران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنزججز ہونگے،تاہم کچھ اضلاع اور فاٹا میں جوڈیشل افسران کی عدم دستیابی کی وجہ سے وہاں ڈ سٹر کٹ ریٹرننگ افسران انتظامیہ سے لئے گئے ہیں۔ اسی طرح ریٹرننگ افسران کی اکثریت کا تعلق بھی ماتحت عدلیہ سے ہے۔ قانون کے مطابق اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی انتظامی افسران سے کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی پورے ملک میں کل تعداد 131 ہے۔ ملک کے ہر ضلع میں ایک ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ہوگا۔ جس میں سے ماسوائے فاٹا اور بلوچستان کے تین اضلاع شیرانی ، کوہلواور سکند ر آباد کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز ہونگے۔ فاٹا کی سات ایجنسیوں میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران ایجنسیوں کے پولیٹکل ایجنٹس ہو نگے جبکہ ایف ار پشاور، بنوں ، کوہاٹ کا ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کمشنر بنوں ڈویژن ہوگا۔ خیبر پختونخوا میں 25 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران تعینات کئے گئے ہیں، ہر ضلع کا ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ڈسٹرکٹ افسرہوگا، قومی اسمبلی کی 39 نشستوں کیلئے 39 ریٹرننگ افسران تعینات کئے گئے جو ایڈیشنل سیشنز ججزاور سینئر سول ججز ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کی 99 نشستوں کیلئے 99 ریٹرننگ افسران تعینات ہوگئے ہیں جو سول ججز ہونگے۔ پنجاب میں 36 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کی گئی ہے جو سب ڈسٹرکٹ اینڈسیشنز ججز ہیں، صوبہ میں قومی اسمبلی کی 141 نشستوں کیلئے 141 ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کی گئی جو تمام ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز ہونگے جبکہ صوبائی اسمبلی کی 297 نشستوں کیلئے 297ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کی گئی ہے جوسینئر سول ججز / سول ججز ہیں۔ سندھ میں 27 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی تعینا تی عمل میں لائی گئی ہے جو تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز ہیں۔سندھ کی قومی اسمبلی کی 61 نشستوں کیلئے 61 ریٹرننگ افسران تعینات کئے گئے جو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز / سینئر سول ججز ہیں۔ سندھ کی صوبائی اسمبلی کی 130 نشستوں کیلئے 130 ریٹرننگ افسران تعینات ہیں جو سول ججز ہیں۔ بلوچستان میں 34 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی ہوگئی بلوچستان کی قومی اسمبلی کی 16 نشستوں پر 16 ریٹرننگ افسران تعینات کئے گئے ہیں جو سب ماتحت عدلیہ سے لگائے گئے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کی 51 نشستوں کیلئے 51 ریٹرننگ افسران کی تعینا تی عمل میں لائی گئی جس میں سے 4 انتظامیہ کے افسران کے علاوہ سب جوڈیشنری سے تعینات ہوئے۔ اسلام آباد میں ایک ڈسٹرکٹ ر یٹر ننگ افسرکی تعیناتی ہوگئی جوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہے۔ اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی 3 نشستوں کیلئے 3 ریٹرننگ افسران تعینات ہوئے جو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز ہیں۔

آراو تعیناتی

مزید :

صفحہ اول -