پی پی فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کی قانون سازی کی غیر مشروط حامی ہے : آصف زرداری

پی پی فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کی قانون سازی کی غیر مشروط حامی ہے : ...

  

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں فوری ضم کیا جائے، پیپلز پارٹی فاٹا کے حقوق پر سیاست نہیں کرے گی، حکومت نے فاٹا کیلئے جو سوچا ہے ہم اس سے بھی آگے جائیں گے۔ پیر کو وزیراعظم کی زیر صد ا رت فاٹا کیلئے بلائے گئے اجلاس میں شرکت سے قبل اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے مشا و ر ت کی۔ اس موقع پر سابق صدر نے کہا فاٹا کے عوام کو مکمل حقوق دینا پیپلزپارٹی کی ہی سوچ ہے، حکومت نے فاٹا کیلئے جو بھی سوچا ہے ہم ا س سے بھی آگے جائیں گے۔آصف زرداری نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا فاٹا کے حقوق پر کوئی سیاست نہیں کریں گے، فاٹا کو خیبرپختونخوا میں فوری ضم کیا جائے، پیپلزپارٹی اس قانون سازی کی غیر مشروط حمایت کرتی ہے اور اس پر عملد ر آ مد اسی سیشن میں ہونا چاہئے۔

آصف زرداری

مزید :

صفحہ اول -