قوم کے تعاون سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے : جنرل باجوہ

قوم کے تعاون سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے : جنرل باجوہ

  

کوئٹہ ، کراچی (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے پاکستان نے دہشتگردی کی لعنت کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی ،قوم کے تعاون سے اس کو جڑ سے بھی اکھاڑ پھینکے گے۔ پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کو ئٹہ میں دوسری قومی سیکورٹی ورکشاپ بلوچستان سے خطاب کیا،جس کااہتمام سدرن کمانڈ نے حکومت بلوچستان کے ا شتراک سے کیا۔ ورکشاپ میں صوبہ بلوچستان کے قومی و صوبائی اسمبلی اراکین،میڈیا نمائندوں اور سول آفیسرز نے حصہ لیا،جس کا مقصد سیکورٹی امو ر سے متعلق آگاہی اور بروقت فیصلے کی تربیت دینا تھا۔آرمی چیف کا اس موقع پراپنے خطاب میں کہنا تھا دہشت گردی کا کوئی مذ ہب، فرقہ یا قومیت نہیں،ملک کودرپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے جامع قومی ردعمل ضروری ہے، قوم کے تعاون سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔قبل ازیں آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ۔ اس مو قع پاک فوج کے سربراہ کو سندھ میں سیکیورٹی کی صورتحال پربریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے کراچی میں امن لانے پررینجرزاور قانون نافذ کرنیوالے د یگر اداروں کی کوششوں کوسراہااورشہر میں اقتصادی سرگرمیاں بحال کرنے کی کو ششو ں کی بھی تعریف کی، اس موقع پر آرمی چیف نے ہدایت کی کراچی میں حاصل کی گئی کامیابیاں برقرار رکھتے ہوئے مزید بہتری کی کوششیں جاری رکھی جائیں۔

جنرل باجوہ

مزید :

صفحہ اول -