عائشہ گلالئی کا پاک فوج اور عدلیہ کے حق میں مارچ کا اعلان

عائشہ گلالئی کا پاک فوج اور عدلیہ کے حق میں مارچ کا اعلان

  

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف(گلالئی )کی سربراہ عائشہ گلالئی نے پاک فوج اور عدلیہ کے حق میں جی ٹی روڈ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12مئی کو پاک فوج اور عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آبادسے لاہور تک بذریعہ جی ٹی روڈ مارچ ہوگا،ہمارامارچ پرامن ہوگا لیکن اگر کسی نے کوئی شرارت کی یہ کوئی حملہ کیا تو پھر حالات قابو میں نہیں رہیں گے ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ لاپتہ افراد کے معاملے میں پاکستان کی خفیہ ایجنسیاں نہیں بلکہ را اور این ڈی ایس ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور اس کی بیٹی جلسوں میں عدلیہ کو گالیاں نکال رہے ہیں اور عوام کو اشتعال دلا رہے ہیں جبکہ نواز شریف کی شیخ مجیب الرحمن بننے کی باتوں کے تانے بانے را اور این ڈی ایس کی پاکستان توڑنے کی سازشوں سے ملتے ہیں، ہم پاکستان کو جدید اسلامی فلاحی ریاست اور اسلامی نظریاتی کونسل کو فعال ادارہ بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان خان کے جلسوں میں فحاشی اور عریانی کے کلچر نے دنیا بھر میں پاکستان کا سر شرم سے جھکا دیا ۔

عائشہ گلالئی

مزید :

صفحہ اول -