خواجہ آصف کی نااہلی فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد

خواجہ آصف کی نااہلی فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد

  

اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی نااہلی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی جبکہ نا ا ہلی کیخلاف خواجہ آصف کی اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے عثمان ڈار سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیا اور حکم دیا خواجہ آ صف اور عثمان ڈار اپنی تحریری گزارشات دائر کریں ۔ پیر کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل منیر ا ے ملک نے عدالت سے استدعا کی کہ خواجہ آصف نے آئندہ الیکشن لڑنا ہے، لہٰذا نااہلی کا فیصلہ معطل کیا جائے، جسے عدالت نے مسترد کر د یااور نااہلی کیخلاف خواجہ آصف کی اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے عثمان ڈار سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے جبکہ خوا جہ آصف اور عثمان ڈار کو تحریری گزارشات دائر کرنے کا حکم دیا۔جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا آئندہ عام انتخابات کس تاریخ کو ہو ر ہے ہیں ؟ لگتا ہے اب خواجہ آصف کو کابینہ میں کوئی دلچسپی نہیں، جس پر وکیل نے جواب دیا آپ نے ایک ماہ کی تاریخ دی، اسلئے نا اہلی معطل کرنے کی استدعا کی، جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے آئندہ تاریخ ایک ماہ سے کم کر کے 2 ہفتے کر دیتے ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو ہفتے تک ملتوی کر دی۔

خواجہ آصف اپیل

مزید :

صفحہ اول -