بر وقت انتخابات کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے : طلال

بر وقت انتخابات کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے : طلال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ لوگوں کو حقیقی طور پر ووٹ ڈالنے کی اجازت ہونی چاہئے‘ وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ افسوسناک ہے‘ احسن اقبال مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھنے والا پاکستان کا بیٹا ہے ‘ جس ملک کا وزیر داخلہ زخمی ہوجائے اس ملک کا کیا امیج ہوگا‘ بروقت انتخابات کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے‘ (ن) لیگ قیادت کو سیاست سے دور کرنے کی سازش ہورہی ہے۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ جس ملک کا وزیر داخلہ زخمی ہوجائے اس سے ملک کا کیا امیج ہوگا۔ پاکستان کا نقصان ہوا تو پاکستان کا کیا بنے گا۔ اس ملک میں آئین توڑا گیا جن کو ہم بناتے رہے وہ پاکستان توڑنے کی بات کرتے رہے۔ لوگوں کو حقیقی طور پر ووٹ ڈالنے کی اجازت ہونی چاہئے ۔ وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ افسوسناک ہے (ن) لیگ کی اکثریت کو توڑتے توڑتے ملک کا کیا حشر کردیا۔ نواز شریف کو روکنے کیلئے اب ملک کا حشر کیا جارہا ہے۔ (ن) لیگ کی قیادت کو سیاست سے دور کرنے کی سازش ہورہی ہے ۔اس سازش میں ہم ملک کو کہاں لے کر جارہے ہیں این اے 120 میں انتہا پسند جماعتوں کو آگے لایا گیا۔
طلال

مزید :

صفحہ اول -