پاکستانی شہریوں کو دوسرے ملک کے حوالے نہیں کیا ،لاپتہ افراد کمیشن

پاکستانی شہریوں کو دوسرے ملک کے حوالے نہیں کیا ،لاپتہ افراد کمیشن

  

اسلام آباد(صباح نیوز)لاپتہ افراد کمیشن نے کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے چار ماہ میں لاپتہ افراد کے 50مقدمات نمٹائے گئے جبکہ کسی پاکستانی کو دوسرے ملک حوالے نہیں کیا گیا، اس سلسلے میں میڈیا میں آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔چیئرمین جاوید اقبال کے زیرِ صدارت لاپتہ افراد کمیشن کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمیشن نے لاپتہ افراد سے متعلق 30 اپریل 2018 تک 3269 مقدمات نمٹائے، صرف اپریل 2018 میں لاپتہ افراد سے متعلق 50 مقدمات نمٹائے گئے۔

لاپتہ افراد کمیشن

مزید :

صفحہ اول -