احسن اقبال پر حملہ کرنیوالے ملزم سے تفتیش کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

احسن اقبال پر حملہ کرنیوالے ملزم سے تفتیش کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے عابد حسین کی ایک ویڈیو منظر عام پر آتے ہی پولیس اور تفتیشی ا د ا روں کی غفلت ،لاپرواہی اورکوتاہی سامنے آئی ہے۔ماہرین کے مطابق ایسی ویڈیو کا سامنے آنا بھی پولیس اور تفتیشی اداروں کی کوتاہی کو ظاہر کرتا ہے ،ساتھ ہی ویڈیو نے تحقیقاتی اداروں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان لگایا ہے۔عابد حسین کی ویڈیو تحقیقاتی اداروں کے غیر پیشہ وارانہ تفتیش کو بھی سامنے لے آئی ہے جس سے کئی اہم نوعیت کے سوالات نہیں پوچھے گئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلا سوال تو یہی بنتا ہے کہ واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے ملزم کے بیان کی ویڈیو لیک کیسے ہوئی؟ ملزم کی ویڈیو لیک کرنے کے مقاصد کیا تھے؟ تفتیش کے دوران حملہ آور سے بعض اہم سوال بھی نہیں پوچھے جا رہے۔کیا اسے فرار میں مدد دینے کے لیے کوئی اور شخص یا اشخاص حملے کی جگہ پر موجود تھے؟حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان معاہدے کے چھ ماہ بعد حملہ آور نے اس حرکت کا فیصلہ کیوں کیا؟خاص طور پراس وقت جب پنجاب حکومت نے مذہبی جماعت کے رہ نماوں پر تمام مقدمات بھی ختم کردیے تھے۔

ویڈیو

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ احسن اقبال پر حملہ افسوسناک ہے ٗ نئے صوبوں کیلئے ایسے اصولوں کا تعین کر نا ہوگا جن پر سیاست نہیں ہوسکتی ٗ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہاکہ وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ افسوسناک واقعہ ہے ٗاحسن اقبال کا گھرانہ مذہبی ہے، انکے خیالات پورا ملک جانتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ احسن اقبال نے ہمیشہ ملکی ترقی کی بات کی ہے ٗاحسن اقبال پاکستان کے عوام سے محبت کرتے ہیں ٗپورے ملک نے وزیر داخلہ پر حملے کی مذمت کی ہے ٗہم احسن اقبال کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایسے اصولوں کا تعین کرنا ہو گا جن پر سیاست نہیں ہو سکتی۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ سکیورٹی اور پروٹوکول جان کی حفاظت کے لیے ہوتی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے بڑی کامیابی سے دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑی ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ 2018کے انتخابات وقت پر ہوں گے ۔ بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ تھیلیسیمیا ایک خطرناک مرض ہے ٗتھیلیسیمیا کیخلاف صوبائی حکومتیں ایمرجنسی نافذ کریں۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -