سلیمان خان انٹیلی جنس بیورو کے نئے سربراہ مقرر
اسلام آ باد (مانیٹر نگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ڈاکٹر محمد سلیمان خان کو سول انٹیلی جنس ایجنسی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کا سربراہ مقرر کردیا۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد سلیمان خان کو ڈائریکٹر جنرل آئی بی مقرر کردیا گیا ہے اور انہیں گریڈ 21 سے گریڈ 22 میں ترقی بھی دے دی گئی ہے۔ڈاکٹر سلیمان خان اس سے قبل آئی بی میں جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل تعینات تھے اور وہ منگل 8 مئی کو نئے ڈی جی آئی بی کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
سلیمان خان
B