اسحاق ڈار کی میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی

اسحاق ڈار کی میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی

  

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق مفرور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی ، رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈاردل اور مہروں کے مرض میں مبتلا ہیں ،2 صفحات پر مشتمل میڈیکل رپورٹ پر 26 اپریل کی تاریخ درج ہے اور کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کی طبعی حالت کا جائزہ لے رہے ہیں کیونکہ وہ دل اور گردن کے مہروں کے عارضہ میں مبتلا ہیں،جبکہ آزمائشی بنیادوں پر اسحاق ڈار کی فزیو تھراپی کی جاری ہے ڈاکٹرز نے 6 سے 8 ہفتے مزید فزیو تھراپی کرانے کی تجویز دی ہے، اگر فزیو تھراپی سے اسحاق ڈار کی طبیعت نہ سنبھلی تو آپریشن پر غور کیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار کا انتہائی گہرائی سے طبعی معائنہ جاری ہے،ایک ماہ بعد اسحاق ڈار کا دوبارہ طبعی معائنہ کیا جائے گا،یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کو آج ذاتی حیثیت سے پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -