پاکستان بنانے والی شیر دل افراد میں جسٹس اعجاز افضل بھی شامل ہے :چیف جسٹس

پاکستان بنانے والی شیر دل افراد میں جسٹس اعجاز افضل بھی شامل ہے :چیف جسٹس

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو شیر دل افراد نے بنایا،جسٹس اعجاز افضل بھی انہی شیردل افراد میں شامل ہیں، بہادر افراد ہی پاکستان کو نئے افق تک لے کر جائیں گے۔ان خیالات کا اظہارچیف جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس اعجاز افضل خان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جسٹس اعجاز افضل خان کی دانش اور فراست ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ ایک باب کا اختتام اور دوسرے کا آغاز ہے لیکن جسٹس اعجاز افضل کی کمی محسوس کریں گے۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ جسٹس اعجاز افضل ان چند لوگوں میں سے ایک ہیں جو حق پر ڈٹ جاتے ہیں اورکے فیصلے قانون میں سنگ میل کے طور پر جانے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس اعجاز افضل نے مشکل ترین حالات میں بھی انصاف کیا۔

چیف جسٹس

مزید :

صفحہ اول -