نگران وزیراعظم کیلئے مسلم لیگ )ن (اور پیپلزپارٹی مجوزہ ناموں کو خفیہ رکھنے پر متفق

نگران وزیراعظم کیلئے مسلم لیگ )ن (اور پیپلزپارٹی مجوزہ ناموں کو خفیہ رکھنے پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) اور ملک کی اہم اپوزیشن جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین نگران وزیراعظم کیلئے مجوزہ ناموں کو حتی الامکان خفیہ رکھنے پر اتفاق ہوگیا۔ یہ فیصلہ ذرائع ابلاغ میں اس موضوع پر کی جانے والی غیر ضروری اور متوقع متنازع گفتگو سے بچنے کیلئے کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں طے پایا کہ کسی بھی تنازع سے بچنے کیلئے نگراں حکومت کے لیے مجوزہ افراد کا نام آخری لمحات تک خفیہ رکھا جائیگا۔نجی ٹی و ی سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں مزید مشاورت کیلئے آئندہ 2 سے 3 روز میں وزیراعظم سے ایک مرتبہ پھر ملاقات کریں گے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میڈیا میں آنے والے نام زیر غور ضرور رہے ہیں تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے باضابطہ طور پر ناموں کا اعلان نہیں کیا، اس بارے میں پارٹی میں اب بھی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔
اتفاق

مزید :

صفحہ اول -