علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بھارت مخا لف اور آزادی کے حق میں نعرو ں سے گونج اٹھی ، ویڈیو وائرل

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بھارت مخا لف اور آزادی کے حق میں نعرو ں سے گونج اٹھی ، ...

  

علی گڑھ(آئی این پی)بھارت کی مسلم یونیورسٹی علی گڑھ میں آزادی کے نعرے گونج اٹھے اور اس کی ویڈیو وائرل ہو گئی، گرفتار ملزم امیت گوسوامی کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے ،اے ایم یو انتظامیہ نے 16رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو حالات کو ساز گار بنانے اور امن و امان کی فضا برقرار رکھنے میں کردار ادا کریگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کے طلبہ تنظیم کے ہال میں نصب بانی پاکستان محمد علی جناح کی تصویر ہٹائے جانے پر ہنگاموں کے دوران سوشل میڈیا پر وڈیو وائر ل ہورہی ہے جس میں آزادی کے نعرے لگاتے ہوئے طلبا نظر آرہے ہیں۔اس وڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے یہ اے ایم یو کا ہوسکتا ہے۔ اس وڈیو میں مظاہرہ کرنے والے طلبہ نے بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔وڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بابائے سید گیٹ پر بنائی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ وڈیو کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور جلد اس کی حقیقت سے آگاہ کیا جائیگا۔ پولیس نے قائد اعظم کی تصویر کی توہین اورہنگامہ برپا کرنے کے الزام میں ہندونواز طلبا تنظیم کے رہنما امیت گوسوامی اور یوگیش واشنے کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔طلبہ کا کہنا ہے کہ ملزموں کیخلاف’’ راسوکا‘‘ قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔ اے ایم یو میں پھیلی کشیدگی کے پیش نظر امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا کہ امتحانا ت 12مئی سے شروع ہونگے۔ا

علی گڑھ

مزید :

علاقائی -