افغانستان میں اتحادی افواج کی بمباری ، 42جنگجو ہلاک ، 24 زخمی ، طالبان کے حملہ میں 5پولیس اہلکار جاں بحق ، 9زخمی

افغانستان میں اتحادی افواج کی بمباری ، 42جنگجو ہلاک ، 24 زخمی ، طالبان کے حملہ ...

  

کابل(آئی این پی)افغانستان میں طالبان نے 5پولیس اہلکار ہلاک اور 9زخمی کر دئیے،پولیس کارروائی میں 15طالبان بھی مارے گئے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ا قندھارمیں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے ایک حملے کے نتیجے میں کم از کم پانچ افسر جاں بحق ہو گئے ۔ طالبان کے اس حملے میں کم از کم نو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ صوبائی ترجمان ضیا درانی نے اس جھڑپ میں پندرہ افغان طالبان کو بھی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمد نے پولیس اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ دریں اثنافغانستان میں اتحادی افواج کی بمباری سے 42 جنگجو ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے، فضائی کارروائی افغان نیشنل آرمی، افغان ایئرفورس اور نیٹو افواج نے حصہ لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فغانستان میں اتحادی افواج نے فضائی بمباری میں طالبان اور داعش جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔اسلحے اور گولہ بارود کے ذخائر کو بھی تباہ کردیا گیا۔ فضائی کارروائی افغان نیشنل آرمی، افغان ایئرفورس اور نیٹو افواج نے مشترکہ طور پر کی۔افغانستان کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائیوں کے دوران صوبہ ارزگان میں 18، قندھار کے ضلع معروف میں 9، ضلع فریاب میں 3 اور شمالی صوبے زابل میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔بری فوج نے علاقے کو کلیئر کروا لیا ہے۔۔ ضلع معروف میں بھی فضائی حملے میں 9 طالبان ہلاک اور 7 زخمی ہوئے ہیں ۔ زابل اور فاریاب میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 15 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔

افگھانستان

مزید :

علاقائی -