’’منجی تھلے ڈانگ پھیرو ،کیپٹن صفدر نیچے سے نکلیں گے ‘‘مریم نواز کی ٹویٹ پر رؤف کلاسرا کا رد عمل

’’منجی تھلے ڈانگ پھیرو ،کیپٹن صفدر نیچے سے نکلیں گے ‘‘مریم نواز کی ٹویٹ پر ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے احسن اقبال پر حملہ کرنیوالے شخص کی سرپرستی کرنیو ا لو ں کیخلاف بیان دیا تو سینئر صحافی روف کلاسرا نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران رہ گئے۔احسن اقبال پر حملے کے بعد ما ئیکر و بلا گنگ و یب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کاکہنا تھا حملہ آور صرف ایک کردار ہے ،جو اس کی سرپرستی کررہے ہیں اور جو ان جیسے لوگوں کو سیاسی مقاصد حا صل کرنے بھڑکاتے ہیں اصل ذمہ دار وہ ہیں ۔اس پر جواب دیتے ہوئے روف کلاسرا نے کہا ’’منجی تھلے ڈانگ پھیرو ،کیپٹن صفدر نیچے سے نکلیں گے جو ہر جگہ یہی نعرے مار رہے ہوتے ہیں ،جرات کریں تھوڑی سی اور اس کا نام لیں جو معاشرے میں مذہبی منافرت،بگاڑ اور فساد کے لیے کام کر رہے ہیں ،کیپٹن صفدر کی اسمبلی تقریریں سنیں اور ویڈیو کلپس دیکھیں،پتہ چل جائے گا ۔‘‘

منجی تھلے ڈانگ

مزید :

علاقائی -