احسن اقبال پر حملہ کے پس پردہ اسباب سامنے لا ئے جا ئیں ، وفاق المدارس العربیہ

احسن اقبال پر حملہ کے پس پردہ اسباب سامنے لا ئے جا ئیں ، وفاق المدارس العربیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ افسوسناک ہے،قاتلانہ حملے کے پس پردہ اسباب وعوامل کو قوم کے سامنے لایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر،مولانا انوارالحق،مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے مذمتی بیان میں کیا۔فاق المدارس کے قائدین نے کہا کہ حملے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے-انہوں نے کہا کہ جس ملک میں وزیر داخلہ محفوظ نہیں وہاں ایک عام آدمی کے تحفظ کی کیا ضمانت دی جا سکتی ہے۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم وزیر داخلہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔
وفاق المدارس العربیہ

مزید :

علاقائی -