بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ ، حقوق چھپنے جا رہے ہیں : وزیر دفاع

بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ ، حقوق چھپنے جا رہے ہیں : وزیر دفاع

  

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے بھارت کا جنگی جنون میں مبتلا میڈیا حقائق مسخ کرکے پیش کررہا ہے‘ بھا ر ت کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو جبر سے دبا نہیں سکتا، بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں ان کے حقوق چھینے جارہے ہیں۔ پیر کو وزیر دفاع نے سیمینار سے خطاب میں انکا کہنا تھا بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور دیگر مسائل ہر روز سامنے آرہے ہیں۔ بھارت کو اس کے میڈیا اور فلموں کے تناظر میں نہ دیکھیں۔ بھارت کا جنگی جنون میں مبتلا میڈیا حقائق مسخ کر کے پیش کررہا ہے۔ بھارت پاکستان کیلئے اپنی مارکیٹ کبھی نہیں کھولے گا۔ بھارت دنیا کا سب سے بڑا اسلحے کا درآمد کنندہ ہے۔ عالمی طاقتو ں کے سربراہان مملکت اپنا اسلحہ بیچنے بھارت جاتے ہیں، ہمیں اپنی معیشت کو تقویت اور سیاسی استحکام لانا ہوگا۔ عالمی برادری بھارتی ریا ستی تشدد اور جبر کو نظر انداز کررہی ہے بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ، حقوق چھینے ،عورتوں اور بچوں سے زیادتی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں لیکن خواتین سے بد اخلاقی کرنیوالوں کے حق میں جلوس نکالے جاتے ہیں۔

وزیر دفاع

مزید :

علاقائی -