چینی شہریوں کو مالکانہ حقوق پر زمینوں کی خریداری سے روکنے کیلئے آئینی درخواست دائر

چینی شہریوں کو مالکانہ حقوق پر زمینوں کی خریداری سے روکنے کیلئے آئینی ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سی پیک منصوبے کے نام پر چینی شہریوں کو مالکانہ حقوق پر زمینوں کی خریداری سے روکنے کے لئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائرکر دی گئی ہے۔یہ آئینی درخواست وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفراللہ خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ سی پیک منصوبے کی نرم شرائط ملکی مفادات کے خلاف ہے، سی پیک کا منصوبہ ملکی سالمیت کے لئے اہم ہے مگر منصوبے کو شروع کرنے کے لیے سالمیت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے موثر قوانین نہیں بنائے گئے سی پیک کی شرائط کے تحت منافع کے 91 فیصد رقم چین کو اور پاکستان کو 9 فیصد ملے گی جو ملکی مفاد کے خلاف ہے ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ چینیوں کوپاکستان میں زمینوں، جائیدادوں کی خریداری اور مالکانہ حقوق دینے سے نہ روکا گیا تو ملکی سالمیت کو خدشات لاحق ہو سکتے ہیں ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سی پیک منصوبے کے حوالے سے شرائط معاہدہ جات اور قوانین کا اسرنو جائزہ لے کر اقدامات کرنے کا حکم دے۔مزید استدعا کی گئی ہے کہ چینیوں کو پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کی اجازت دینے کی بجائے پاکستانیوں کو کفیل مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔

مالکانہ حقوق

مزید :

علاقائی -