پٹرولیم مصنوعات: سٹوریج پالیسی کیخلاف درخواست پر حکومت و دیگر فریقین سے جواب طلب

پٹرولیم مصنوعات: سٹوریج پالیسی کیخلاف درخواست پر حکومت و دیگر فریقین سے جواب ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق سٹوریج پالیسی کے خلاف درخواست پر حکومت اور دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے ۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی سہیل اصغر کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ قانون کے مطابق پٹرول کی سٹوریج ممنوع اور ڈیزل کی سٹوریج 500 گیلن تک کی جاسکتی ہے لیکن حکومت نے ڈیزل کی سٹوریج کو غیر قانونی قرار دے کر کاروبار سیل کر دیا ہے ۔عدالت نے اوگرا اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب داخل کروانے کی ہدایت کر دی ہے ۔

پٹرولیم مصنوعات

مزید :

علاقائی -