تھیلے سیمیا کے مرض کا شکار معصوم بچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں،شہباز شریف کاتھیلے سیمیا سے بچاؤکے عالمی دن پر پیغام

تھیلے سیمیا کے مرض کا شکار معصوم بچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں،شہباز ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے تھیلے سیمیا کے مرض سے بچاؤکے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تھیلے سیمیا ایک موروثی مرض اور معصوم بچوں کا ایک انتہائی تکلیف دہ مسئلہ ہے۔ مریضوں کو وقفے وقفے سے خون کی تبدیلی کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے اور تھیلے سیمیا کے مرض کا شکار معصوم بچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس دن کے منانے کامقصد عوام میں تھیلے سیمیا کے مرض سے بچاؤ اور روک تھام کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ تھیلے سیمیا کے موذی مرض کو شکست دینے کیلئے مربوط اور مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تھیلے سیمیاسے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ اس حوالے سے تسلسل کیساتھ اقدامات جاری رکھے جائیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج کے دن ہمیں پاکستان کو تھیلے سیمیا سے پاک ملک بنانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کرنا ہے۔

پیغام

مزید :

علاقائی -