دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے بنیادی و جوہات کا جائز ہ اور تدراک ضروری : ملیحہ لودھی

دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے بنیادی و جوہات کا جائز ہ اور تدراک ضروری : ملیحہ ...

  

نیویارک(آئی این پی ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے دہشت گردی اور پرتشدد انتہاپسندی کے خاتمے کی حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور د یتے ہوئے کہا ہے پاکستان انسداد انتہا پسندی کے پیغام رسانی تصور کی مکمل حمایت کرتاہے ،اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی حکمت عملی کامقصد اس سے متعلق دستاویزکو موجودہ صورتحال کے تقاضوں کے مطابق بنانا ہے ۔گزشتہ روزآئندہ ماہ ہونیوالے اقوام متحدہ کے انسداد دہشتگردی کی حکمت عملی کے جائزہ اجلاس سے قبل پاکستان کے زیراہتمام دنیا کے تمام خطوں کی نمائندگی کر نیوالے پندرہ ملکوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا پاکستان پر تشدد انتہاپسندی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے انسداد انتہا پسندی کے پیغام رسانی کے تصور کی مکمل حمایت کرتاہے۔تاہم پرتشدد انتہاپسندی کی بنیادی وجوہات کاجائزہ لئے بغیر اسکے خاتمے کی جا مع حکمت عملی وضع کرنا ممکن نہیں۔اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی کامقصد اس سے متعلق دستاویزکو موجودہ صورتحال کے تقاضوں کے مطابق بنانا ہے تاکہ عالمی برادری دہشتگردی کے خطرے سے مزید موثرطورپرنمٹ سکے۔

ملیحہ لودھی

مزید :

علاقائی -