ہائیکورٹ : احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کیس بغیر کارروائی ملتوی

ہائیکورٹ : احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کیس بغیر کارروائی ملتوی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہو نے کے باعث وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی 15روز تک ملتوی کردی ۔چیف جسٹس پاکستان سے متعلق بیان دینے پر احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس بغیر کاروائی کے ملتوی کردیا گیا ۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں فل بنچ نے سماعت کی ،عدالت کو سرکاری وکیل نے بتایاکہ احسن اقبال گزشتہ روز میں فائرنگ کے واقع زخمی ہوگئے تھے اور وہ سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں ،اس سے قبل فل بنچ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر کارروائی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرکے طلب کررکھا تھا اور تحریری وضاحت بھی جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

مزید :

علاقائی -