قصور:عدلیہ مخالف تقاریر کیس‘ ڈی پی او نے رپورٹ پیش کر دی

قصور:عدلیہ مخالف تقاریر کیس‘ ڈی پی او نے رپورٹ پیش کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے حکم پرقصور میں عدلیہ مخالف تقاریر کے مقدمہ میں نامزد ایم این اے ، ایم پی اے سمیت ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کردئیے گئے ہیں،ڈی پی او قصور نے گزشتہ روزرپورٹ عدالت میں پیش کر دی، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ریلی کی سی ڈیز کا ریکارڈ بھی طلب کر لیاہے۔جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں قائم 3رکنی فل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی حکم پرنامزد ملزمان ایم این اے وسیم اختر , ایم پی اے نعیم صفدر،چےئرمین بلدیہ قصور ایاز خان ، وائس چیئرمین احمد لطیف ،ناصر خان اور جمیل خان کو عدالت میں پیش کیا گیا، ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے عمل درآمد رپورٹ پیش کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزموں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں بھی شامل کر دئیے گئے ہیں،عدالت نے ملزموں کے وکیل علی احمد کرد کو وکالت نامہ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 9مئی تک ملتوی کردی۔
رپورٹ پیش

مزید :

علاقائی -