سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں رانا ثنااللہ کے خلاف عرضداشت پیش

سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں رانا ثنااللہ کے خلاف عرضداشت پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں پاکستان تحریک انصاف نے صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ کے خلاف عرضداشت پیش کردی ۔یہ عرضداشت چیف جسٹس پاکستان کی طرف سے قائم شکایت سیل میں پیش کی گئی جس میں طلال چودھری اور عابد شیر علی کو بھی فریق بنایا گیا ہے ۔عرضداشت تحریک انصاف کی راہنماعظمیٰ کاردار کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنااللہ نے خواتین سے متعلق توہین آمیز بیان دیا ،رانا ثنااللہ کے بیان سے پوری قوم کی خواتین کی دل آزاری ہوئی،چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ اورمذکورہ دونوں وزراء کے بیانات کے خلاف ازخود نوٹس لیں اور متنازعہ بیان پر رانا ثنااللہ، طلال چودھری اور عابد شیر علی کے خلاف کارروائی کی جائے۔بعدازاں عظمیٰ کاردار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ کوہتک عزت کا لیگل نوٹس بھی بھیجا گیاہے، جواب نہ آیا تو قانونی کاروائی کریں گی ۔

مزید :

علاقائی -