56کمپنیاں کیس:فریقین کے وکلاء آج ہائیکورٹ طلب

56کمپنیاں کیس:فریقین کے وکلاء آج ہائیکورٹ طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کی 56کمپنیوں کی تشکیل اور ارکان قومی اسمبلی کو کمپنیوں کا سربراہان لگانے کے خلاف کیس میں فریقین کے وکلاء کو آج 8مئی کو طلب کر لیاہے۔ جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل سعد رسول نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ لوکل گورنمنٹ کی موجودگی کے باعث 56 کمپنیوں کا قیام غیر قانونی ہے ،56 کمپنیوں میں ارکان صوبائی اسمبلی کی تقرری بھی غیر آئینی ہے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت آج 8مئی تک ملتوی کرتے ہوئے سعد رسول ایڈووکیٹ کو مزیددلائل دینے کی ہدایت کی ہے جبکہ دیگر فریقین کے وکلاء کو بھی طلب کرلیا ہے۔

56کمپنیاں کیس

مزید :

علاقائی -