لاہور ہائیکورٹ: توہین عدالت کی 3درخواستوں پر ملزموں کو نوٹس

لاہور ہائیکورٹ: توہین عدالت کی 3درخواستوں پر ملزموں کو نوٹس

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی 4مختلف درخواستوں پر 5ملزموں کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لئے ۔ تفصیلات کے مطابق توہین عدالت کی ایک درخواست پر ایم ڈی ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن سید باسط علی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔جسٹس شاہد وحید نے چیف مینجرکرامت کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کو 2015 ء سے جی ایم کے عہد ہ پر ترقی نہیں دی جا رہی ہے ،وکیل نے نکتہ اٹھایاکہ درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا ،عدالتی حکم کے باوجود درخواست پر فیصلہ نہیں کیا گیا، عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری ہوئے ایم ڈی ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا ہے۔اسی طرح توہین عدالت کی ایک درخواست پر کین کمشنر پنجاب کوبھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔جسٹس شمس محمود مرزا نے ظفر عباس کی درخواست پر سماعت کی ۔لاہور ہائیکورٹ نے قائم مقام وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کوبھی توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوے جواب طلب کر لیا ہے ۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کو اگلے عہدہ پر ترقی نہیں دی جارہی ہے ۔درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ متعدد بار محکمہ کو درخواستیں دی لیکن شنوائی نہیں ہو رہی ،عدالت نے وی سی پنجاب یونیورسٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 23مئی کو جواب طلب کرلیا ہے۔

توہین عدالت

مزید :

علاقائی -