لاہور ہائیکورٹ بار کی احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت

لاہور ہائیکورٹ بار کی احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )صدر لاہور ہائی کورٹ بار انوارالحق پنوں ،نائب صدر چودھری نور سمند خان، سیکرٹری حسن اقبال وڑائچ اورفنانس سیکرٹری حافظ اللہ یار سپراء نے اپنے مشترکہ بیان میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قانلانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 2018 ء الیکشن کا سال ہے اگر تشدد کی سیاست سے گریز نہ کیا گیا تو وطن عزیزانارکی اور افراتفری کا شکار ہو جائے گا اور پاکستان کے دشمنوں کی دیرینہ خواہش پوری ہو گی۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکنان عدم تشدد کی بنیاد پر کھلے دل سے الیکشن مہم چلائیں تا کہ ملک میں خوشگوار ماحول خراب نہ ہونے پائے۔انہوں نے سکیورٹی ایجنسیوں کو ملک میں امن و امان قائم رکھنے اور پہلے سے زیادہ چوکس و چوکنا رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید :

علاقائی -