جونیئر و مسٹر پاکستان باڈی بلڈنگ مقابلے لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

جونیئر و مسٹر پاکستان باڈی بلڈنگ مقابلے لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )جونیئر اور مسٹر پاکستان باڈی بلڈنگ کے مقابلوں کولاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ،یہ درخواست سیکرٹری پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن نعیم اختر نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 18 اپریل کو باڈی بلڈنگ کے 66 ویں قومی مقابلے منعقد کرائے گئے ،درخواست گزار نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ سیکرٹری پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے عہدہ بچانے کے لئے غیر قانونی طور پر مقابلے منعقد کرائے جبکہ ان قومی مقابلوں کا انعقاد غیر قانونی طور پر کیا گیا تھا ،درخواست گزار نے استدعا کی کئی ہے کہ عدالت مسٹر جونیئر پاکستان اور مسٹر پاکستان کے مقابلے غیر قانونی قرار دے کر مسٹر جونیئر پاکستان اور مسٹر پاکستان کے اعزاز واپس لینے کا حکم دے۔

باڈی بلڈنگ مقابلے

مزید :

علاقائی -