مردم شماری 2017ء کے نتائج لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

مردم شماری 2017ء کے نتائج لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)مردم شماری 2017 کے نتائج کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔عدالت نے اس سلسلے میں دائر درخواست پر الیکشن کمیشن اور محکمہ مردم شماری کو 22 مئی کیلئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔رانا علم الدین غازی ایڈووکیٹ کی جانب سے اس درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مردم شماری کے بعدپنجاب میں قومی اسمبلی کی نشستیں 148 سے کم ہوکر 141 رہ گئی ہیں جبکہ دیگر صوبوں کی قومی اسمبلی کی نشستیں بڑھ گئی ہیں،صوبے کی آبادی کے تناسب سے قومی اسمبلی کی نشستیں نہیں دی گئیں، نظریہ ضرورت کے تحت ماضی میں حکومتیں قائم کی گئیں، عدالت نئی مردم شماری کرانے اور حلقہ بندیاں کروانے کا حکم دے۔

مردم شماری

مزید :

علاقائی -