سیکرٹری لیٹریسی پنجاب ڈاکٹر عصمت طاہرہ کیخلاف توہین عدالت درخواست پر نوٹس

سیکرٹری لیٹریسی پنجاب ڈاکٹر عصمت طاہرہ کیخلاف توہین عدالت درخواست پر نوٹس

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری لیٹریسی پنجاب ڈاکٹر عصمت طاہرہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔ڈاکٹر انیلا حسن کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ گورنمنٹ کے سکول میں گریڈ 19میں پرنسپل کے طور پر فرائص سر انجام دے رہی ہیں۔درخواست گزار کے خلاف سیاسی بنیادوں پر انکوائری شروع کر دی گئی ۔عدالت کے حکم کے باوجود درخواست گزار کو انکوائری رپورٹ نہیں دی جا رہی۔عدالت نے اس بابت 15مارچ 2018 ء کو حکم جاری کیا تھا۔ڈاکٹرعصمت طاہرہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔

سیکرٹری لٹریسی

مزید :

علاقائی -