پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت وزارت پٹرولیم او ر اوگرا کو نوٹس

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت وزارت پٹرولیم او ر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت، وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی، درخواست ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے دائر کی متفرق درخواست میں وفاقی حکومت اوگرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت جون کے پہلے ہفتے کے لیے ملتوی کر دی ۔
اوگرا ؍ نوٹس

مزید :

علاقائی -