آئی ٹی کے استعمال کے بغیر کوئی قوم ترقی کا خواب پورا نہیں کر سکتی: ڈاکٹر فضل

آئی ٹی کے استعمال کے بغیر کوئی قوم ترقی کا خواب پورا نہیں کر سکتی: ڈاکٹر فضل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کہا ہے کہ طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کراکے کے ملکی ترقی میں حصہ ڈالا جا سکتا ہے۔ کیوں کہ آئی ٹی کے استعمال کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کا خوب پورا نہیں کر سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایچ ای سی کے زیر اہتمام کپیسٹی پلاننگ اور او آر آئی سی آٹو میشن سسٹم پر منعقد اورینٹیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیشن کی صدارت وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر فضل محمود خالد اور گجرات یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کی۔ اس سیشن میں رجسٹرار، ڈینز، ڈائریکٹر اے اینڈ سی، او آر آئی سی، کیو ای سی اور آئی ٹی منیجر شریک ہوئے۔ ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کہا کہ ایچ ای سی کا کپیسٹی پلاننگ اور آٹو میشن پروگرام دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔ انہوں نے ایچ ای سی کا یہ پروگرام تیار کرنے والی ٹیم کو مبارکباد بھی دی۔ وائس چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں ٹیکنالوجی کا استعمال کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کا باعث بنے گا۔ صدارتی خطبے کے دوران گجرات یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم نے پروگرام کا مکمل تعارف، کام اور خصوصیات بیان کیں۔ انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ مینجمنٹ لرنگ انوائرمنٹ اور ہائر ایجوکیشن لرننگ پلیٹ فارم کے ذریعے ملک میں کوالٹی ایجوکیشن کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ اس وقت ملک کی پانچ سرکاری یونیورسٹی میں کامیابی کے ساتھ یہ دو سسٹم کام کر رہے ہیں.ایچ ای سی کے کنسلٹنٹ تنویر احمد نے بھی پروگرام کی خصوصیات، قابلیت اور تکنیکی پہلووں پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر وقار نے یو ای ٹی میں آٹو میشن سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ان کے مطابق اس وقت ملک کی دس سرکاری یونیورسٹیز میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے منصوبوں پر کام جاری ہے۔